The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پولیس کے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب اور ریلی 

Chitral Times

چترال پولیس کے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب اور ریلی 

چترال پولیس کے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب اور ریلی 

چترال پولیس کے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب اور ریلی

۔

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) چترال میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ”یومِ شہدائے پولیس” انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ، عسکری حکام، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور شہدا کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہدائے پولیس کو شاندار خراجِ تحسین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم نے پولیس کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم جس امن و امان کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ انھی شہدا کے خون کا ثمر ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے شہدا کے پسماندگان کو یقین دلایا کہ پولیس فورس، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر چترال پولیس کے نامور شہدا بشمول گل سمبر خان، امان اللہ، فضل رازق، ارباب الدین، اشرف الدین، سریر احمد اور خلیل کے خاندانوں کو عزت و احترام کے ساتھ اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔

یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او چترال کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ کے درمیان ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی کروایا گیا تھا۔ تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں عجوہ افضل (جماعت پنجم)فہد علی (جماعت ششم)ایشال فاطمہ (جماعت ہفتم)عبایہ (جماعت ہشتم)مشکور (جماعت نہم)افراء (جماعت دہم) شامل تھے۔ کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے والی شخصیات میں ایڈیشنل سیشن جج، چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاضر اللہ، جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا جمشید، دارالعلوم شاہی مسجد کے مہتمم مولانا خلیق الزماں، عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کے صدر عید الحسین، کامرس کالج کے پرنسپل وجیہہ الدین، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے ایک پرامن مارچ کیا جو چترال کے  اتالیق چوک پر جا کر اختتام پذیر ہوا۔ اتالیق چوک پر چترال پولیس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد میں ایک خوبصورت یادگار  قائم کی گئی ہے۔ کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید، ڈپٹی کمشنر محمد ہاشم عظیم اور ڈی پی او ریشم جہانگیر نے مشترکہ طور پر تختی کی نقاب کشائی کر کے اس یادگارِ شہدائے پولیس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

chitraltimes chitral police shuhada day celebration col arsalan

chitraltimes police shuhada day celebration and rally 4

chitraltimes police shuhada day celebration and rally 25

chitraltimes police shuhada day celebration and rally 3 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 2 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 20 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 22 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 23 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 24 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 26 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 8 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 19 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 18 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 17 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 16 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 15 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 14 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 13 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 12 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 11 chitraltimes police shuhada day celebration and rally 10

chitraltimes shuhada chowk police

chitraltimes police shuhada day celebration and rally 5