The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 29 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال اورغوچ روڈ کو اپنی ذاتی زرعی اراضی سے گزرنے کی مزید اجازت نہیں دیں گے، دس دن کا ڈیڈ لائن،  باشندگان ڈوم شغور 

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے نواحی گاؤں ڈوم شوغور کے باشندوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ کو 10دنوں کی نوٹس دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ مہلت کے ختم ہونے پر وہ چترال اورغوچ روڈ کو اپنی ذاتی زرعی اراضی سے گزرنے کی مزید اجازت نہیں دیں گے جوکہ گزشتہ چھ مہینوں سے سڑک کی دریا بردگی کی وجہ سے اس مقام سے گزرتی تھی۔

ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے نام جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سال جولائی کے مہینے میں جوغور گول میں سیلاب اور دریائے چترال میں طغیانی کی وجہ سے اورغوچ روڈ کا ایک حصہ دریا برد ہوگئی جس سے سڑک منقطع ہوگئی اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر دریا بردہ سڑک کے ساتھ ملحق زمینات کے مالکان نے عوامی مفاد میں عارضی طور پر اپنی زمینوں سے سڑک گزارنے کی اجازت دے دی لیکن دریا میں پانی کی سطح انتہائی طور پر کم ہونے اور چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی سڑک کی بحالی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ علاقے میں گندم کی کاشت کا موسم بھی گزررہا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ دس دن کی مدت کے گزرنے کے بعد وہ اپنی زرعی اراضی کو اپنی کاشت کاری کے لئے استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے اور کسی محکمے کے ساتھ کوئی گفت وشنید کرکے وقت ضائع نہیں کریں گے اور سڑک کی بندش کی ذمہ داری سوفیصد سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔

chitraltimes domshoghore road washed away 1file photo: Chitral Orghoch road – taken during flood in July 26