The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 17 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں سرکاری کرایہ ناموں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروا دیا گیا

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال احسان اللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ محمد خان کی نگرانی میں ناکہ بندی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں کا جائزہ لیا گیا۔ دورانِ چیکنگ مقررہ سرکاری کرایوں سے زائد رقم وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ موقع پر ہی واپس کروایا گیا۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری کرایہ نامے کے مطابق ہی مسافروں سے کرایہ وصول کریں اور خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔

اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ریونیو عملے اور ٹریفک پولیس نے چترال میں سرکاری کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کی روک تھام کے لیے چیکنگ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور انہیں ناجائز اضافی کرایوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ مقررہ کرایوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ نے مسافروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر سرکاری کرایہ نامے سے زائد کرایہ وصول کرے تو اس کی نشاندہی متعلقہ حکام کو کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

chitraltimes transport fare checking lower chitral admin 5 chitraltimes transport fare checking lower chitral admin 2