ضلع لوئر چترال میں برف باری کے بعد ریسکیو اور سنو کلیئرنس آپریشن جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع لوئر چترال میں حالیہ شدید برف باری کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے ریسکیو اور سنو کلیئرنس آپریشن کی نگرانی کے سلسلے میں ضلع کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں جاری سنو کلیئرنس اور ریسکیو سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام آپریشنل سرگرمیاں تیزی، شفافیت اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کی جائیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ اور متحرک رہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ریسکیو و بحالی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔


