حالیہ برفباری کے بعد لوئر چترال میں سنو کلیئرنس آپریشن جاری، شیشی کوہ اور اکاری روڈ پر کام جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال میں حالیہ برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام متاثرہ علاقوں میں سنو کلیئرنس آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔جاری پریس ریلز کے مطابق لواری ٹنل ایریا میں گزشتہ دن ہونے والی برفباری کے بعد این ایچ اے مشینری برف ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔ اور ٹریفک بھی سنو چین کے ساتھ بحال ہے۔
دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، خلیل اللہ نے شیشی کوہ لنک روڈ کا دورہ کیا اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیرِ نگرانی جاری سنو اور روڈ کلیئرنس آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ارکاری روڈ پر سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ اسی طرح مڈک لشٹ اور شیشی کوہ لنک روڈ پر بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے، جبکہ روڈ اسکری تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔


