The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 31 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس کا طالبات میں سماجی و قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن

Chitral Times

لوئر چترال پولیس کا طالبات میں سماجی و قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن

لوئر چترال پولیس کا طالبات میں سماجی و قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن

لوئر چترال پولیس کا طالبات میں سماجی و قانونی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

۔

لوئر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال پولیس کے زیرِ اہتمام فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج دروش و چترال کی طالبات کے لیے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان، منشیات کے نقصانات، ہراسمنٹ سے تحفظ اور قانونی حقوق کے حوالے سے طالبات کو آگاہی فراہم کی گئی۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر منعقدہ اس سیشن میں ڈی پی او محمد خالد خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، فاروق اعظم ایجوکیشن آفیسر فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج، انچارج سوسائیڈ پریوینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سینٹر ایس آئی دلشاد پری سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد خالد خان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے بنیادی اسباب، تدارک اور روک تھام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے ہراسمنٹ کی مختلف اقسام، اس سے بچاؤ، اپنے حقوق کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال میں بروقت متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈی پی او نے طالبات کو منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کے منفی اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، اس لیے اس کی مثبت تربیت، ذہنی و سماجی تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ذہنی پریشانی یا مشکل صورتِ حال میں خاموش رہنے کے بجائے والدین، اساتذہ اور متعلقہ اداروں سے بلاجھجک رہنمائی حاصل کریں۔

سیشن کے دوران طالبات کو سوال و جواب کے ذریعے اپنے مسائل اور تحفظات پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طالبات میں خودکشی کے رجحان، منشیات اور ہراسمنٹ جیسے اہم سماجی مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، انہیں اپنے حقوق اور تحفظ کے طریقہ کار سے روشناس کرانا اور ایک محفوظ، باشعور اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

لوئر چترال پولیس نوجوان نسل کی رہنمائی، خواتین کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے ایسے آگاہی پروگراموں کے انعقاد کو اہمیت دیتی ہے۔

chitraltimes lower chitral police awarness session for girls school students 4

chitraltimes lower chitral police awarness session for girls school students 2 chitraltimes lower chitral police awarness session for girls school students 3