The Voice of Chitral since 2004
Monday, 10 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال ٹاون کے نواحی گاؤں جغور اور بروز ودیگرعلاقوں میں قیامت خیز سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف،

Chitral Times

چترال ٹاون کے نواحی گاؤں جغور اور بروز ودیگرعلاقوں میں قیامت خیز سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف،

چترال ٹاون کے نواحی گاؤں جغور اور بروز ودیگرعلاقوں میں قیامت خیز سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف،

چترال ٹاون کے نواحی گاؤں جغور اور بروز ودیگرعلاقوں میں قیامت خیز سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف، حکومت کی طرف سے خیمہ اور راشن کی فراہمی کے بعد غائب، غیر سرکاری ادارے بحالی میں حصہ لے رہے ہیں، متاثرین

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) 3اور 4 اگست کو چترال شہر کے نواحی گاؤں ژوغور اور بروز میں قیامت خیز سیلاب کے بعد مختلف غیر سرکاری ادارے اور تنظیمیں متاثرین کے ساتھ مختلف صورتوں میں مدد اور امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں ملبہ ہٹانے سے لے کر پکی پکائی دیگوں اور خشک راشن کی فراہمی تک کے اقدامات شامل ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ ژوغور گاؤں میں مقامی میڈیا کو اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے ایک خیمہ اور راشن فراہم ہوئی جبکہ سیلاب کا ملبہ ہٹانے اور ندی کی چینلائزیشن کرکے اسے آنے والی سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے چترال سکاوٹس اور محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کے علاوہ ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے ہیوی مشینری مہیا کی لیکن سیلاب کی زد میں آنے والے گھروں سے ملبہ ہٹانے میں مختلف تنظیمیں ان کا ہاتھ بٹارہی ہیں اور ذیادہ تر انہیں خود کرنا پڑ رہا ہے۔

اتوار کے روز ژوغور ہیومن کیئر فاونڈیشن، حمید ہ ایجوکیشن اکیڈیمی، الخدمت فاونڈیشن، طلحہ محمود فاونڈیشن اور ہیلپنگ ہینڈ کے رضاکار اور کارکن موجود تھے۔ ژوغور، بروز اور گہیریت کے متاثرین حکومتی امداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ہنگامی بنیادو ں پر دوبارہ آبادکاری کے لئے پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔ تمام متاثرہ مقامات پر جہاں متاثرین کی فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے، وہاں ژوغور میں متعدد ٹراوٹ فش فارم بھی سیلاب برد ہوگئے اور ہزاروں کی تعداد میں ٹراوٹ مچھلی بھی ہلاک ہوگئے ہیں ، جس سے ان کا مجموعی نقصان کروڑوں روپے میں بتایا جاتا ہے۔ عوامی حلقے متاثرہ علاقوں میں ابپاشی اور ابنوشی کے اسکیموں کی بحالی ہنگامی بنیادو ں پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح کریم آباد اور شیشی کوہ ویلی میں بھی قیامت خیز سیلاب کے بعد اب تک رابطہ سڑکیں بند ہیں، علاقے کےعوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں ، آبپاشی اور ابنوشی اسکیموں کی بحالی میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ابتدائی ٹینٹ اور راشن کے علاوہ ابھی تک کوئی خاطر خواہ امداد متاثرین کے ساتھ نہیں کی گئی ہے، متاثرین اب بھی کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں،.

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 2 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 21

Gahirate Lower Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 22 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 23

Gahirate Lower Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 19

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 18 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 16

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 15 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 14

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 12 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 11

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 10

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 9

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 8 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 7

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 6 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 5

Karimabad Chtiral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 4 chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 3

Jughoor Chitral

chitraltimes jughoor gahirat flood and rehabilitation 13