The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال بروز نالہ میں دوبارہ سیلاب، چترال پشاور روڈ بند، متعدد دکانوں اور املاک کو نقصان

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئیر چترال کے علاقے بروز کے گمبس نالہ میں آج سہ پہر اچانک موسلادھار بارش کے بعد دوبارہ سیلاب آ گیا جس کے باعث چترال پشاور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فلحال بند ہے

سیلاب سے متعدد دکانیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ علاقے کا پٹرول پمپ بھی دوبارہ زیرِ آب آ گیا ہے۔ سیلابی ریلے سے نشیبی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کے باعث دریائے چترال کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے اور بروز کے مقام پر دریا نے ڈیم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

انتظامیہ نے سڑک کی صفائی کے لیے مشینری لگا دی ہے۔ فلحال ٹریفک کو متبادل روٹ اورغوچ سائیڈ سے چلایا جا رہا ہے۔

chitraltimes broze flood chitral 1

chitraltimes broze flood 1 chitraltimes broze flood 4 chitraltimes broze flood chitral 1 chitraltimes broze flood chitral 5 chitraltimes broze flood chitral 4 chitraltimes broze flood chitral 2

chitraltimes broze flood chitral 6

chitraltimes broze flood chitral 3