The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ہر شہری کیلئے انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنائی جائے، چیف جسٹس اف پاکستان یحییٰ آفریدی کا اپرچترال میں ورچوئل کورٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب

Chitral Times

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر شہری کیلیے انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنائی جائے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بونی میں ورچوئل کورٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے، انصاف کی فراہمی کیلیے بینچ، بار میں احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کی سہولت کیلیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد کارکردگی بہتر اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، دور دراز علاقوں میں تعینات عدالتی افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کیلیے انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنائی جائے، پاکستان کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں عدالتی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا،

اپر چترال ضلعی عدالیہ کی جانب سے عوام کے اعتماد کو قائم رکھنے پر سراہتے ہیں۔ستمبر 8 کو جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلیے کام کیا، ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عدالتی نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام میں شفافیت و بہتری کے لیے اصلاحات شروع کی ہیں، مقدمات کو جلد نمٹانا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ سائلین کو فوری انصاف مل سکے، عہدہ سنبھالنے کے بعد پانچ بنیادوں پر اصلاحات کا آغاز کیا گیا، جن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں عوامی رائے کیلیے خصوصی پورٹل فعال کیا گیا ہے، عدالتوں میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ کا نظام وضع کر دیا گیا ہے جبکہ ای سروسز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے اور سپریم کورٹ میں سہولت مرکز یکم اکتوبر سے مکمل طور پر فعال ہوگا جہاں وکلا اور سائلین کو تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔

chitraltimes chief justice of pakistan and chief justice of phc visit chitral upper 2 chitraltimes chief justice of pakistan and chief justice of phc visit chitral upper 3