The Voice of Chitral since 2004
Friday, 3 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال:  چرون ٹو بونی روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیاگیا

Chitral Times

اپرچترال:  چرون ٹو بونی روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیاگیا

اپرچترال:  چرون ٹو بونی روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیاگیا

اپرچترال:  چرون ٹو بونی روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع کردیاگیا

.

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  چرون ٹو بونی روڈ پر اسفالٹ (تارکول) بچھانے کے کام کا باقاعدہ افتتاح آج بدھ کے روز جنالی کوچ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کی ضلعی قیادت، جنرل سیکریٹری پرنس سلطان الملک، نائب صدر اپر چترال پرویز احمد لال، صدر تحصیل مستوج جاوید لال، سینئر نائب صدر عارف اللہ، انفارمیشن سیکریٹری ذاکر محمد، مسلم لیگ (ن) کے دیگر عہدیداران، تحریک حقوقِ عوام کے صدر مختار احمد سنگین، معروف سماجی شخصیت رحمت سلام لال سمیت جنالی کوچ، چرون اور بونی کے عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے انجینئر واحد اللہ، انجینئر ملک عاطف، سرویئر ظفر اللہ اور گوہر علی (اے آر ای) بھی موجود تھے۔ جبکہ منصوبے کے ٹھیکیدار کی جانب سے خلیل الرحمن، محمد ابراہیم، پراجیکٹ منیجر محمد آصف اور محمد طاہر بھی تقریب میں شریک تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کی قیادت نے فیتہ کاٹ کر کام کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ این ایچ اے اور منصوبے سے وابستہ حکام کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم کی معائنہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ایم این اے غزالہ انجم، عبدالولی خان ایڈووکیٹ اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے این ایچ اے حکام کی شب و روز محنت کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ چترال۔شندور روڈ کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے اپر چترال کے عوام کو جدید اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، جس سے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

تقریب سے جاوید لال، پرویز احمد، پرنس سلطان الملک، مختار احمد، رحمت سلام، عارف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

chitraltimes junali kuch road asphalt work started 3 chitraltimes junali kuch road asphalt work started 5 chitraltimes junali kuch road asphalt work started 7 chitraltimes junali kuch road asphalt work started 8

chitraltimes junali kuch road asphalt work started 2