The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 11 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 چترال میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 11 نومبر سے شروع ہوگی، 22 ہزار بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

Chitral Times

 چترال میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 11 نومبر سے شروع ہوگی، 22 ہزار بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

 چترال میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 11 نومبر سے شروع ہوگی، 22 ہزار بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

 چترال میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 11 نومبر سے شروع ہوگی، 22 ہزار بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال میں رحم کے منہ کے کینسر (سروائیکل کینسر) سے بچاؤ کے لیے پندرہ روزہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو 11 نومبر سے 25 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 9 سے 15 سال کی عمر کی 22 ہزار بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چترال پریس کلب میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرمان نظار خان نے میڈیا کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں 26 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس کا دورہ کریں گی۔ ان کے مطابق ہدف شدہ عمر کی تقریباً 95 فیصد بچیاں تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں، اس لیے ویکسینیشن کا بڑا حصہ اسکولوں اور مدارس میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں سے باہر رہ جانے والی یا کسی وجہ سے ویکسین نہ لگوا سکنے والی بچیوں تک رسائی کے لیے گھر گھر مہم بھی چلائی جائے گی، تاکہ کوئی بچی اس حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔

مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صحت حکام نے بتایا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کو حکومت کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (ای پی آئی) میں 14ویں بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکے کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ موجودہ مہم بالخصوص ان بچیوں کے لیے ہے جن کی عمر 9 سال سے تجاوز کر چکی ہے اور انہیں اب تک یہ ویکسین نہیں لگائی گئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ سروائیکل کینسر خواتین کو متاثر کرنے والی ایک سنگین بیماری ہے، جس سے بچاؤ کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں کئی دہائیوں سے ویکسینیشن جاری ہے، جبکہ پاکستان میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز 2025 میں کیا گیا۔

سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ویکسین سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کے حوالے سے صحت حکام نے واضح کیا کہ یہ ویکسین طبی طور پر مستند اور محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں بھی اسے قومی نظامِ صحت کا حصہ بنایا جا چکا ہے، جبکہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے جید علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز نے اس کے استعمال کو جائز قرار دیا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ منفی پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر مستند طبی معلومات کی روشنی میں اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

حکام نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی بچیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں۔ ان کے مطابق کھلی مارکیٹ میں اس ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت تقریباً 42 ہزار روپے تک ہے، جبکہ محکمہ صحت مہم کے دوران یہ ویکسین بالکل مفت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 نومبر کے بعد یہ ویکسین مفت دستیاب نہیں ہوگی، اس لیے والدین مقررہ مدت کے دوران اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ریس بریفنگ کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن عباد اللہ بھی موجود تھے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، احسان اللہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ , محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے مؤثر اور کامیاب انعقاد، ہدف کے حصول، عوامی آگاہی اور متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ صحت کے حکام کو ضروری ہدایات کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی 9 سے 15 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین ضرور لگوائیں اور مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

chitraltimes dc inagurated servival vaccination in chitral