The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 9 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چیف ایگزیکٹو پیڈوکا چترال کا دورہ، لاوی پن بجلی منصوبے کا معائنہ

Chitral Times

چیف ایگزیکٹو پیڈوکا چترال کا دورہ، لاوی پن بجلی منصوبے کا معائنہ

چیف ایگزیکٹو پیڈوکا چترال کا دورہ، لاوی پن بجلی منصوبے کا معائنہ

چیف ایگزیکٹو پیڈوکا چترال کا دورہ، لاوی پن بجلی منصوبے کا معائنہ
منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹائم لائنزپرسختی سے عملدرآمدیقینی بنایاجائے،انجینئرانوارالحق

.

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چیف ایگزیکٹو آفیسرپختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) انجینئرانوارالحق نے ضلع چترال میں پیڈوکے جاری توانائی منصوبے 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ممبر ہائیڈرو پاور، چیف انجینئر ڈیویلپمنٹ، ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ تھے۔ پیڈوسربراہ نے پراجیکٹ سائیٹ کے اہم مقامات کا دورہ کیا جس میں وئیر/انٹیک ایریا، باکس چینل اور سیڈیمنٹیشن بیسن شامل تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لاوی پاورپراجیکٹ نے وفد کو وئیر سائٹ پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انجینئرانوارالحق نے پراجیکٹ کے اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ وہ ڈھلوان سے بچاو کے اقدامات اور نالے کے ڈیزائن کا مکمل جائزہ لیں تاکہ مستقبل میں سیلاب کے واقعات سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔وفد نے بعد ازاں ہیڈریس ٹنل کا دورہ کیا، جہاں وفد کو زیر زمین کھدائی اور متعلقہ معاون کاموں کی جاری پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو پیڈونے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دورے کے دوران، پاور ہاوس اور سوئچ یارڈ کے درمیان گزرنے والے سیلابی نالے کے مناسب انتظام کی اہمیت پر زور دیا گیا اور مستقبل میں ممکنہ سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اس کی مناسب چینلائزیشن کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔سی ای اوپیڈو نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹائم لائنز، فعال منصوبہ بندی، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر ہم آہنگی پر زور دیا۔

chitraltimes pedo ceo and officials visit chitral lawi project 5 chitraltimes pedo ceo and officials visit chitral lawi project 2