گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
گلگت بلتستان( چترال ٹائمزرپورٹ)گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا۔نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں ہوئی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

………
.
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
راولپنڈی(سی ایم لنکس)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی نے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے فرائض ادا کرنے کی توفیق دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین اور مسلح افواج کے شہداء، ان کے خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں 40 سال شاندار خدمات سر انجام دیں۔

