اپرچترال؛ سہ روزہ بروغل فیسٹیول کاشیڈول جاری کردیا گیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبرپختونخوا کے دلکش وادی بروغل میں سالانہ بروغل فیسٹیول کا آغاز ہونے جارہا ہے۔یہ فیسٹیول نہ صرف قدرتی حسن، منفرد کلچر اور روایتی کھیلوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لئے روزگار، کاروباری مواقع اور معاشی خوشحالی کا سبب بھی بنتا ہے۔
یہ سب خیبرپختونخوا حکومت کی ٹورزم کے فروغ کے لئے سنجیدہ کاوشوں اور کلچر اینڈ ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
بروغل فیسٹیول سے نہ صرف سیاحت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ مقامی دستکار، ہنرمند اور کاروباری افراد کو بھی براہِ راست فائدہ ہو رہا ہے۔
فیسٹول کامقصد قدرتی وسائل کو محفوظ رکھتے ہوئے مقامی کمیونٹی کو بااختیار بناناہے۔، یہ سہ روزہ فیسٹول 28اگست سے 30 اگست 2025تک منایا جائیگا۔
