The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ آرڈر کے مطابق پلاسٹک بیگز غیر تحلیل پذیر ہونے کے باعث ماحولیاتی آلودگی، آبی گزرگاہوں کی بندش اور قدرتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پلاسٹک بیگز کا غیر مناسب استعمال اور تلفی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت اور جنگلی حیات کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وادی کیلاش ایک نہایت حساس اور اہم سیاحتی و ثقافتی علاقہ ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ بالخصوص چلم جوشٹ فیسٹیول (12 تا 17 مئی 2026) کے دوران سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ سیاحت، کلچر و آثارِ قدیمہ اور کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پلاسٹک بیگز کا استعمال، خرید و فروخت، ترسیل اور ذخیرہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 60 دن تک مؤثر رہے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اقدام میں بھرپور تعاون کریں تاکہ وادی کیلاش کے قدرتی حسن، ماحول اور سیاحتی اہمیت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

chitraltimes ban imposed in kalash valley on plastic bags