چترال لوئیر کے ندی نالوں اور دریاوں کے کنارے آبی پرندوں کی شکار کیلئے تالاب بنانے پر پابندی عائد کردی گئی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئیر چترال نے دریاوں اور ندی نالوں میں آبی پرندوں کی شکار کیلئے تالاب
بنانے پر دفعہ ۱۴۴ کے تحت مکمل پابندی عائد کردی،
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری اعلامیہ میں عوام کو مطلع کیا گیاہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں بطخ کے شکار کے لیے تالاب (Duck Ponds) بنانے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ عوامی و نجی املاک کے تحفظ، دریاؤں کے بہاؤ میں رکاوٹ کے خدشات اور پلوں، سڑکوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور دو ماہ کی مدت تک برقرار رہے گی۔
