The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 3 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آرپی اوملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس، پہلی بار ایک ساتھ 170 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

Chitral Times

.

سیدو شریف (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار ایک ساتھ 170 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سید فدا حسن شاہ کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ریجنل پولیس آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈی پی او سوات محمد عمر خان، ڈی پی او بونیر مشتاق احمد خان، ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان اور ریجنل آفس کے اے ڈی آئی جی نعیم خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اہل ریگولر کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے، تاکہ ترقی کے نتیجے میں خالی ہونے والی آسامیوں کو اسی سال کی ویٹنگ لسٹ کے ذریعے بروقت پُر کیا جاسکے۔

آر پی او ملاکنڈ نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اعزاز کے ساتھ مزید ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور پولیس فورس کے وقار اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ کریں۔
ترقی پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تفصیل ذیل ہے ۔

chitraltimes police asi promotions lists 5 chitraltimes police asi promotions lists 4 chitraltimes police asi promotions lists 3 chitraltimes police asi promotions lists 2 chitraltimes police asi promotions lists 1