The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپرچترال: نو تعینات میل اینڈ فیمل پی ایس ٹی ٹیچرز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

Chitral Times

اپرچترال: نو تعینات میل اینڈ فیمل پی ایس ٹی ٹیچرز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

اپرچترال: نو تعینات میل اینڈ فیمل پی ایس ٹی ٹیچرز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

اپرچترال: نو تعینات میل اینڈ فیمل پی ایس ٹی ٹیچرز میں تقرری کے آرڈرز تقسیم

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ تعلیم فیمیل و میل اپر چترال کے زیرِ اہتمام نو تعینات ہونے والے پرائمری سکول ٹیچرز (PSTs) میں تقرری آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب امیدواروں کو ان کے تقرری نامے حوالے کیے گئے۔جبکہ کامیاب امیدواروں کی تقرری کا مسئلہ کافی عرصے سے زیر التوا تھا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (ویمن ونگ) اپر چترال کی صدر راشدہ ضیاء نے کامیاب امیدواروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقرری آرڈرز کے اجرا کا مسئلہ کئی ماہ سے زیرِ التوا تھا، جس کے باعث امیدوار شدید بے چینی کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران امیدواروں کے ساتھ مل کر متعلقہ دفاتر کے متعدد دورے کیے گئے، درخواستیں جمع کرائی گئیں اور مختلف فورمز پر مسئلے کے حل کے لیے مسلسل آواز اٹھائی گئی۔

راشدہ ضیاء نے کہا کہ میرٹ پر کامیاب امیدواروں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے اجتماعی کوششیں کی گئیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں خصوصی تعاون پر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان، ای ڈی او فیمیل غزالہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں کامیاب امیدواروں کو تقرری آرڈرز جاری کیے جا سکے۔

راشدہ ضیاء نے کہا کہ انہیں تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور امیدواروں میں تقرری آرڈرز تقسیم کرنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر محسوس ہوا کہ مسلسل جدوجہد اور کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو تعینات اساتذہ دیانت داری، محنت اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی بہتر تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

chitraltimes education office upper chitral distributes appointment letters to PSTs teachers 8

chitraltimes education office upper chitral distributes appointment letters to PSTs teachers 4 chitraltimes education office upper chitral distributes appointment letters to PSTs teachers 6