The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال کے کاغلشٹ میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

Chitral Times

۔

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح چترال کے مختلف علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی سربراہی میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں کاغلشٹ میں آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستوج سلطان نورالدین احمر نے تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین، مقامی پولیس اور چترال لیویز کے ہمراہ کاغلشٹ میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان بھی موجود تھے۔

آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر تعمیر کیے گئے متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیے گئے، جبکہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ارشد خان نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

chitraltimes kaghlasht upper chitral anti encrochement drive 1 chitraltimes kaghlasht upper chitral anti encrochement drive 5 chitraltimes kaghlasht upper chitral anti encrochement drive 3