The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان میں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری، این سی سی آئی اے کا سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان

Chitral Times

پاکستان میں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری، این سی سی آئی اے کا سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان

پاکستان میں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری، این سی سی آئی اے کا سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان
Press enter button on the keyboard computer Shield cyber Key lock security system abstract technology world digital link cyber security on hi tech Dark blue background, Enter password to log in. lock finger Keyboard

پاکستان میں ڈیجیٹل کرائم سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری، این سی سی آئی اے کا سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان

اسلام آباد( نمائندہ چترال ٹائمز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈیجیٹل کرائم سے نمٹنے کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔این سی سی آئی اے نے ڈائریکٹر جنرل سید خرم علی کی سربراہی میں قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک کو ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔سائبر کرائم کے 2196 بڑے کیسز کی کامیابی کے ساتھ چھان بین کی گئی۔ 36% کیس ریزولوشن کی شرح حاصل کی گئی جبکہ 2902 گرفتاریاں کی گئیں اور 774 کامیاب مقدمات چلائے گئے۔

مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے 5 بڑے منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا گیا اور سائبر فراڈ اور مالی گھپلوں کے متاثرین سے 461 ملین سے زیادہ کے اثاثے برآمد کیے گئے۔46056  جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل اثاثے منجمد کروائے گئے جبکہ خصوصی آپریشنز کے تحت بچوں کے استحصال کو روکنے کے لیے آن لائن نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں 35 مقدمات درج کرکے 35 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

خطرے کی تشخیص کے لیے جدید سائبر انٹیلی جنس پلیٹ فارمز کا استمال کیا گیا اور وفاقی اور ریاستی کمانڈز سے 300 سو سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے افسران کو سائبر تفتیشی صلاحیتوں کے بارے میں تربیت دی گئی۔قومی بیداری و آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اور ہدف 2 ملین شہریوں تک پہنچنا رکھا گیا ہے۔ ابھرتے ہوئے خطرات جیسے فشنگ، شناخت کی چوری، اور کرپٹو اسکیمز پر 30 سے زائد پبلک سروس ایڈوائزریز شائع کی گئی ہیں۔تمام شہریوں اور کاروباروں کے لیے ایک محفوظ اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بناتے ہوئے سائبر کرائمز کی تفتیش، قانونی چارہ جوئی اور روک تھام کرنا ایجنسی کا مینڈیٹ ہے۔

۔

۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

۔

اسلام آباد(سی ایم لنکس)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کیترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 349 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔دستاویز کے مطابق ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی خرچ ہو سکا، وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپیسیزیادہ اخراجات آئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپیسے زیادہ خرچ ہوئے۔اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 6 ارب روپے تک خرچ کیئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 43 ارب سے زیادہ کیاجراء  کی منظوری دیدی گئی 5ماہ میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں پر کوئی فنڈز خرچ نہ ہوسکے، وزارت منصوبہ بندی کیترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 38 کروڑ روپیسیزیادہ خرچ ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ ریلوے ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے کیاخراجات آئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب 73 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ٹی ڈی سی، پیپکوکے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 75 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔