The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لاسپور ویلی میں مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد مریض مستفید

Chitral Times

امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لاسپور ویلی میں مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد مریض مستفید

امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لاسپور ویلی میں مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد مریض مستفید

امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لاسپور ویلی میں مفت طبی کیمپ، 300 سے زائد مریض مستفید

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اپر چترال کی وادی لاسپور کے علاقے ہرچین میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تقریباً 300 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

طبی کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں صحت سے متعلق مشورے بھی دیے۔ اس موقع پر تھائیرائیڈ اور کینسر سے متعلق ایک آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں ماہرینِ طب نے ان بیماریوں کی علامات، احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے ان بیماریوں کے کامیاب علاج کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد علی خان یفتالی نے طبی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تمام معاون اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بالخصوص ڈاکٹر عاکف اللہ خان (ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن IRNUM پشاور)، ڈاکٹر معز خان، ڈاکٹر روداد وقار بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔

شاہد علی خان یفتالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی لاسپور ویلی کے عوام کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور سماجی ترقی کے لیے ایسے عوامی فلاحی منصوبے جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور تمام معاون اداروں اور مخیر شخصیات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

chitraltimes yaftali foundation free medical camp

chitraltimes amirullah khan yaftali foundation free medical camp 5 chitraltimes amirullah khan yaftali foundation free medical camp 6

chitraltimes amirullah khan yaftali foundation free medical camp 1

chitraltimes amirullah khan yaftali foundation free medical camp 7