The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 18 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

شندور پولو ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، نظار ولی شاہ

Chitral Times

شندور پولو ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، نظار ولی شاہ

شندور پولو ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، نظار ولی شاہ

شندور پولو ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، نظار ولی شاہ

۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے سیکرٹری اطلاعات نظار ولی شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شندور پولو میلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے واجبات اور الاؤنسز فوری طور پر ادا کیے جائیں تاکہ انہیں درپیش مالی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولو چترال کا قومی کھیل اور صدیوں پر محیط ثقافتی ورثہ ہے۔ شندور پولو میلہ نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان کی پہچان بن چکا ہے، جس میں شرکت کرنے والے کھلاڑی سال بھر اپنے گھوڑوں کی دیکھ بھال اور تربیت پر بھاری اخراجات برداشت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شندور میلے کو کامیاب بنانے والے کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے مناسب مراعات حاصل نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس سال میلے میں شرکت کرنے والے بعض کھلاڑیوں کو تاحال الاؤنسز ادا نہیں کیے گئے جبکہ بعض کو جاری کیے گئے چیک بھی اکاؤنٹس میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کیش نہ ہو سکے۔

نظار ولی شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرکے شندور پولو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور اس تاریخی ایونٹ کو کامیاب بنایا، اس لیے ان کے جائز حقوق کی بروقت ادائیگی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شندور پولو میلے میں شریک تمام کھلاڑیوں کے بقایا واجبات اور الاؤنسز بلا تاخیر ادا کیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مستقبل میں بھی چترال کے اس عظیم ثقافتی ورثے اور قومی کھیل کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔