الخدمت فاؤنڈیشن نے رمضان المبارک میں اہل غزہ کےلیےخصوصی امدادی پیکج کااعلان کردیا
سیدوقاص جعفری اورمحمدعبدالشکور نےاس سلسلےمیں مصرکا دورہ کیا اور قاہرہ سےامدادی سامان کے7ٹرک غزہ کےلیےروانہ کئے
رمضان المبارک سےقبل الخدمت فاؤنڈیشن ،این ڈی ایم اےکے تعاون سےامدادی سامان کے4چارٹرڈطیارےپاکستان سےروانہ کرے گی،سیدوقاص جعفری
راولپنڈی (چترال ٹائمزرپورٹ )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک میں اہل غزہ کےلیےخصوصی امدادی پیکج کااعلان کردیا جس پر عملدرآمد کےلئےپاکستان سمیت مصرمیں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، سیکرٹری جنرل الخدمت سیدوقاص جعفری اور نائب صدرمحمدعبدالشکور نےاس سلسلےمیں مصرکا دورہ کیا اور قاہرہ سےامدادی سامان کے7ٹرک غزہ کےلیےروانہ کئے۔ جن میں سردی اوربارش سےبچنےکےلیےٹینٹ کےعلاوہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کےلئےابتدائی طورپر 3360 خاندانوں کےلئے فوڈ پیکجز بھیجےگئے۔ اس موقع پر صدرآغوش یوکے ڈاکٹر عدیل ریاض ،صدرآغوش الخدمت یو ایس اے ڈاکٹرمحمودعالم سمیت دیگرذمہ داران اوررضاکار بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں ذمہ داران نےمصرمیں الخدمت فاؤنڈیشن کی زیرکفالت غزہ مہاجرین اور آرفن بچوں سےان کےلیےمختص رہائشی ٹاورز کےاپارٹمنٹس میں ان سےملاقات کی،مسائل وضروریات کےبارےمیں گفتگوکی اورکٹھن ترین حالات میں پرعزم رہنےپرانہیں خراج تحسین پیش کرتےہوئے الخدمت کی جانب سے انہیں ہرممکن مددکی یقین دہانی کااعادہ کیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سےغزہ کے100متاثرہ خاندانوں آرفن بچوں،بیوائوں اور مہاجرین کے اعزازمیں مصرکےدارالحکومت قاہرہ میں ڈنرپرایک تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران شریک ہوئےامدادی پیکجزوتحائف فراہم کئے ۔ سیدوقاص جعفری نےاس موقع پرگفتگوکرتےہوئے کہاکہ الخدمت پاکستان اپنےبین الاقوامی پارٹنرز اورپاکستانی عوام کےاشتراک سے اہل غزہ کی جنگ کےآغاز کےپہلےدن سے امدادجاری رکھےہوئے ہےاورہمارا عزم ہے کہ غزہ متاثرین کی بحالی تک ہماری یہ جدوجہد اورخدمت کاسفرجاری رہےگا ۔
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک سےقبل الخدمت فاؤنڈیشن ،این ڈی ایم اےکے تعاون سےامدادی سامان کے4چارٹرڈطیارے پاکستان سےالعریش ائیرپورٹ پہنچائے گی جن میں رمضان المبارک کےلیے400ٹن فوڈ پیکججز ہوں گے۔ یہ امدادی سامان العریش سےزمینی راستےکےذریعےغزہ کے اندرمتاثرین تک پہنچایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کےساتھ ہم نےغزہ کے نوجوانوں اور بچوں کی تعلیم کاسلسلہ رکنےنہیں دیا پاکستان ،ترکی ،مصرسمیت دیگرممالک میں الخدمت غزہ کےفلسطینی نوجوانوں الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ فراہم کررہی ہے۔
اس کے علاوہ زخمیوں اورمریضوں کےلیےبھی موثراورقابل عمل اقدامات جاری ہیں ہم نے متاثرہ افراد کومصرمیں میڈیکل ریلیف فراہم کیا اور بعض مریضوں اورزخمیوں کوپاکستان بھی منتقل کیاگیا ،آئندہ بھی متاثرین کی ضروریات کےپیش نظریہ سلسلہ جاری رہے گا۔ غزہ کےاندربھی الخدمت کی محترک اور پرعزم ٹیم امدادی سامان کی فراہمی،تیارکھانے ،ایجوکیشن، ہیلتھ،صاف پانی کی فراہمی سمیت تمام محاذوں پر خدمت کا مشن جاری رکھےہوئے ہے ۔ محمدعبدالشکور نے کہاکہ اگلےمراحل میں ہم غزہ کے فلسطینی نوجوانوں کےلیےبنوقابل پروگرام قاہرہ اور پاکستان میں لانچ کررہےہیں ورچوئلی اورفزیکلی لیب میں غزہ کے اندرموجود نوجوان بھی جدید اسکلزاورٹیکنالوجی کوسیکھ پائیں گےہماری کوشش ہوگی کہ جلد غزہ کےاندربھی بنوقابل اسکل سنٹرقائم کئےجائیں ۔

