The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 5 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترا ل کو آفت زادہ قراردیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر بحالی و امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی

Chitral Times

۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل نے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبر پختونخوا سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر بحالی و امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔ منگل کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے ضلع میں بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور یہاں سڑکوں، پلوں اور واٹر سپلائی اسکیم کے انفراسٹرکچر کی تباہی اور عوام کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ تمام خاندانوں کو فوری اور مناسب مالی معاوضہ فراہم کیا جائے اورتباہ شدہ سڑکوں، پلوں، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔

پی پی پی کے سینئر لیڈر نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہائی الرٹ پر رہنے اور متاثرین کی خدمت اور امداد میں مصروف رہنے خوراک، پینے کے صاف پانی، ادویات، عارضی رہائش اور دیگر ضروری اشیائے امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ قاضی فیصل نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔

chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 17 chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 8 chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 13 chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 9 chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 3 chitraltimes Broze chitral lower flood washed away bridges road and properties 2