The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 8 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن ختم ، ضلعی انتطامیہ نے چترال لوئیر میں متعدد دکانین بند کردی

Chitral Times

۔
چترال لوئر(نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے چترال بازار میں کاروبار کرنے والے افغان مہاجرین کی دکانیں مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق وطن واپسی نہ ہونے پر بند کر دیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اس سے قبل دو مرتبہ افغان مہاجرین کو باعزت وطن واپسی کے لیے ڈیڈ لائن دے چکی تھی، تاہم دوسری مرتبہ بھی واپسی نہ ہونے پر آج چترال میں متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ان دکانوں میں جنرل اسٹورز، بیکریاں، قصاب خانے اور چکن شاپس شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اب پولیس کے ذریعے ان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد خاندان رضاکارانہ طور پر چترال چھوڑ کر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ لوئر چترال میں قائم تمام مہاجر کیمپ بھی خالی کر دیے گئے ہیں۔ تاہم کچھ خاندان، جو گزشتہ تیس سے چالیس برسوں سے چترال شہر میں کاروبار کر رہے ہیں، اب تک واپس نہیں جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اب ان کاروباری افراد کو باقاعدہ پولیس کے زریعے واپس بھیجا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں اُن افراد کو بھی شامل کیا جائے گا جو یہاں مقامی طور پر شادیاں کر چکے ہیں۔

chitraltimes afghan refuges shops sealed after end of deadline for return 9 chitraltimes afghan refuges shops sealed after end of deadline for return 6 chitraltimes afghan refuges shops sealed after end of deadline for return 3