The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

طورخم بارڈر کی بندش بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان – فوری کھولا جائے: حاجی غلام علی

Chitral Times

طورخم بارڈر کی بندش بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان – فوری کھولا جائے: حاجی غلام علی

طورخم بارڈر کی بندش بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان – فوری کھولا جائے: حاجی غلام علی

طورخم بارڈر کی بندش بزنس کمیونٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان – فوری کھولا جائے: حاجی غلام علی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) سرحد بزنس الائنس کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں طورخم بارڈر کی طویل بندش کو بزنس کمیونٹی، ملکی معیشت اور عوام کے لیے تباہ کن قرار دیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بے حسی اور ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں ہزاروں تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، جبکہ دونوں طرف اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

اجلاس میں سابق صوبائی وزرا ملک مہر الٰہی، عدنان جلیل، سید سراج الدین، سابق صدر سرحد چیمبر ڈاکٹر یوسف سرور، غلام بلال جاوید، شارخ خان، منہاج الدین باچہ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر طورخم بارڈر کھولا جائے، کیونکہ تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور وہ ناقابلِ تلافی نقصان اٹھا رہے ہیں۔

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہوش کے ناخن لے اور تجارتی راستوں کو ہمیشہ کھلا رکھنے کی پالیسی اپنائی جائے۔ شرکاء نے واضح کیا کہ سرحدی تجارت کو بیوروکریسی اور غیر ضروری پالیسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا معیشت کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے، جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر طورخم بارڈر کھولنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ تاجروں اور عام عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔ مزید برآں، شرکاء نے دونوں ممالک کے حکام سے اپیل کی کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔