اسمارٹ میٹرز استعمال کرنیوالے صارفین بلز میں 17 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں، رپورٹ
اسلام ا ٓباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی پاور سیکٹر پر تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، پائیڈ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور اسمارٹ میٹرز کو مؤثر بنانے کی تجویز دیدی۔ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ میٹرز استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بجلی بلز میں 17 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ ا?ف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سکھر کے بجلی صارفین پر اسٹڈی کی اور پاور سیکٹر پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی پاورسیکٹرپرتحقیقی رپورٹ میں پائیڈ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور اسمارٹ میٹرز کو مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹرز استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین بجلی بلز میں 17 فیصد تک کمی لاسکتے ہیں۔پائیڈ کا کہنا ہے کہ سروے کے 79 فیصد شرکاء نے اسمارٹ میٹرز کو اپنانے کی خواہش ظاہر کی ہے،
صارفین اسمارٹ میٹرز کی ابتدائی لاگت برداشت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،اسمارٹ میٹرز سے ڈسکوز کی ریونیو وصولی میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔پائیڈ رپورٹ میں ملک کے بجلی بلنگ سسٹم کو جدید بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجلی کا شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، اسمارٹ میٹرز کے استعمال سے مالی نقصانات، بلنگ غلطیاں، ترسیلی مسائل کا حل ممکن ہے۔رپورٹ کے مطابق دو دہائیوں سے پاکستان میں مینوئل بلنگ سسٹم پر انحصار کیا جارہا ہے، مالی خسارہ، پرانا انفرا اسٹرکچر اور بجلی کی چوری جیسے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ریونیو کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے۔پائیڈ نے کہا ہے کہ صارفین کو بلنگ میں عدم شفافیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آٹومیٹڈ میٹرنگ انفرا اسٹرکچر کا نفاذ بجلی کی شفاف اور ڈیٹا پر مبنی مینجمنٹ کی راہ ہموار کرے گا، یہ سسٹم کارکردگی اور درستگی کو یقینی بنائے گا۔
پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز میں 8 مزید پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے، آئندہ ہفتے ڈی پورٹ ہونے والے صرف 2 پاکستانیوں کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم ملک بدر کیے جانے والے افراد کی دستاویزات کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، 2 پاکستانی شہریوں کا ریپ اور منشیات کا ریکارڈ ہے، غیر قانونی تارکین وطن میں رحمان، سلیم، نواز، سلمان، عظیم، خان، خالد مسیح بھی شامل ہیں۔
ان شہریوں کو خصوصی امریکی طیارے سے پاکستان کے نور خان ایئربیس پر پہنچایا جائے گا۔امریکا نے پاکستانی شہری کو غیر قانونی قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔نجی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ سید رضوری کو امریکا سے 25 فروری کو ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری کی تصویر بھی شیئر کردی۔2017 میں امریکا میں داخل ہونے والے سید رضوری امریکی شہر ڈیلاس میں رہائش پذیر تھے، ان کی گرفتاری 31 جنوری کو عمل میں لائی گئی تھی۔