ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی، چترال بازار میں متعدد قصائیوں کی دکانیں سیل
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی کاروائی، چترال بازار میں متعدد قصائیوں کی دکانین سیل، جو گزشتہ کئی دنوں سے بند تھے اور چترال میں گوشت کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے،
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اوربازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بر قرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سےکارروائیاں جاری ہیں۔ چترال میں گوشت کی مصنوئی قلت میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئ اور متعدد دکانین سیل کر دیۓ گۓ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ چترال بازار میں قائم کردہ شکایات و پرائس مانیٹرنگ ڈیسک کا دورہ کیا۔ اور عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ بازار میں مختلف دکانوں میں قیمتوں کے حوالے سے معائنے کیۓ۔
صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں پر قیمتوں، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت ، سرکاری نرخنامہ اویزاں کرنے کے حوالے سے اشیاء خوردونوش کی دکانوں،بیکریز , سبزی کے دکانوں , جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس،ہول سیل کے دکانوں , گوشت اور پولٹری کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی , و گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور خودساختہ مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ
لوئر چترال زیروٹالرینس پالیسی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔لہذا ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کیا جائے۔



