The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

این ایچ اے کی طرف سے لواری ٹنل پر ٹیکس کا نفاذ کسی بھی منطق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے،فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوگی۔ وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی

Chitral Times

این ایچ اے کی طرف سے لواری ٹنل پر ٹیکس کا نفاذ کسی بھی منطق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے،فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوگی۔ وجیہ الدین امیر جماعت اسلامی چترال لوئیر

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال وجیہ الدین نے کہا ہے کہ   نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے لواری ٹنل پر ٹیکس کا نفاذ کسی بھی منطق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ جماعت اسلامی چترال لوئر اس غیر دانشمندانہ اقدام کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ جب تک لواری پراجیکٹ مکمل نہیں ہوتا اور چترال کے اندرونی شاہرات کو معیاری انداز میں تعمیر نہیں کیا جاتا، کسی بھی قسم کا مالی بوجھ عوام پر ڈالنا کھلی ناانصافی ہے۔

جماعت اسلامی کے دفتر سے جاری ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ چترال کے عوام کو آج بھی بنیادی سفری سہولیات میسر نہیں، سڑکیں خستہ حال ہیں، اور لواری ٹنل منصوبہ کئی دہائیوں بعد بھی مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود NHA کی جانب سے ٹیکس کا نفاذ عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چترال لوئر اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی اور عوام کے حقوق کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔اگر یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو چترال کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے اور ایک زبردست احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔