اپرچترال؛ موڑکہوکے مرکزی مقام وریجون میں پہلی مرتبہ نادرا ٓفس کاافتتاح، وفاقی حکومت، شہزادہ افتخارالدین اورغزالہ انجم کی کوششوں کو سراہا گیا،
اپر چترال (جمشیداحمد) اپر چترال تحصیل موڑکھو کے لیے منظور شدہ نادرا افیس موڑکھو تورکھو کا ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون میں اج پیر کے دن افتتاح کیا گیا، اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب نادرا افس لان وریجون میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال سلطان امیر لال نے کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال کے ضلعی کابینہ ضلعی قیادت کوارڈینیڑر پاکستان مسلم لیگ اپر چترال، موڑکھو مسلم لیگ زمہ داران اور معتبرات علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ موقع پر فتیہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مقررین اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وقاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دفتر کے قیام کو ایک اچھا اقدام قرار دیا اس حوالے سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور غزالہ انجم کا بھی شکریہ ادا کیا اور نادرا افس کی قیام کے سلسلے میں ان کی کوششوں کو بے حد سراہا .۔
مقررین نے مزید کہا نادرا افیس کا قیام اس علاقہ کے لیے ایک خوش ائیند بات اور حکومت کا اچھا اقدام ہے اور اس علاقے کے لیے روشنی کی ایک کرن اور ترقی کی ایک امید ہے جس سے اس علاقے کی تعمیر و ترقی ہوگی اور موڑکھو کے عوام اپنا نادرا سہولیات یعنی رجسٹریشن فارم ب اور قومی شناختی کارڈ اسانی سے اپنے ہی دہلیز پر سہولت حاصیل کرین گے انہوں نے مزید کہا تورکھو عوام کے لیے تورکھو ہی میں نادرا افیس کی منظوری ہو چکی ہے وہ اپنے ہی علاقے میں اس دفتر سے فائدہ اٹھا ئیں گے انہیں بونی یا موڑکھو انے کی ضرورت نہیں ھوگی جس کیلیے بھی ہم مسلم لیگ حکومت کا شکر گزار ہیں مقرریں نے مزید کہا اس دفتر کا افتتاح صوبائی قیادت کی مشاورت سے اپر چترال مسلم لیگ ن قیادت اور زمہ داراں کے ہاتھوں ان فار مل طور پر دفتری امور کو شروغ کروانے کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا اس وقت پاکستان مسلم لیگ صوبائی صدر امیر مقام بیرونی ملک دورے پر ہے واپسی پر صوبائی صدر امیر مقام اپر چترال کا دورہ کریں گے مختلف دیگر منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے اور اس دفترکا بھی دوبارہ باقاعدہ افتتاخ کیا جائے گا جس میں تمام متعلقہ افراد شریک ہونگے۔
اس کے علاوہ مقرریں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ دانش سکولوں اور ہسپالوں کو حکومت کا ایک احسن اقدام قرار دیا اور ہر ضلع اور تحصیلوں میں منظوری کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ مقررین نے وریجون میں اس نادرا دفتر کی وریجون میں قیام اور افیس عمارت کے حوالے سے ڈی ایچ او، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششون کو بھی سراہا اور دیگر دفترات کا وریجون میں فعال ہونے کا مطالبہ کیا۔ مقررین میں سلطان امیر سرپرست اعلی مسلم لیگ ن اپر چترال پرنس سلطان الملک (جنرل سکرٹری اپر چترال) افسر عالیم عارف اللہ ڈسڑکٹ کواڈینٹر نعیم انجم وی سی چیرمین سہت شیر حبیب سنیر رہنما مسلم لیگ ن موڑکھو ظفر حسین شاہ تجار یونین موڑکھو صدر نزیر احمد نے خطاب کیا


