The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ 12مئی کو چترال میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے

Chitral Times

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ 12مئی کو چترال میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ 12مئی کو چترال میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ 12مئی کو چترال کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ہفتے کی صبح بذریعہ طیارہ چترال پہنچیں گے ۔ جہاں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین ، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام ، ڈی آئی جی ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ایم پی اے چترال سلیم خان ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن نوید الرحمن اُن کا استقبال کریں گے ۔ وزیر اعظم ائر پورٹ پر علاقائی عمائدین ، مسلم لیگ کے کارکناں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ اور چترال گرم چشمہ روڈ و گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم بعد آزان بذریعہ ہیلی کاپٹر ایون میں اپنے دوست شہزادہ مقصود الملک کی رہاش گاہ قلعہ ایون جائیں گے ۔ جہاں وہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ ، ایون و دروش گیس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم ایون کے عمائدین سے بھی ملاقات اور خطاب کریں گے ۔ وزاضح رہے ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کااپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈھائی ماہ کے دوران چترال کا دوسرا دورہ ہے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چترال آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور سابق وزیر نواز شریف و موجودہ وزیر اؑ طم کی طرف سے چترال کے میگا مسائل حل کرنے پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ اور وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا ہے ۔