The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

13ویں کالام سنو جیپ ریس  شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقد ہوگی۔

Chitral Times

13ویں کالام سنو جیپ ریس  شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقد ہوگی۔

13ویں کالام سنو جیپ ریس  شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقد ہوگی۔

13ویں کالام سنو جیپ ریس  شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقد ہوگی۔
خیبرپختونخواکلچراینڈاور فرنٹیئر 4×4 کلب کے اشترا ک سے پشاور سے جیپیں ریلی کی شکل میں کالام پہنچ گئیں، کالام میں ہونے والی ریس 4 مختلف کیٹیگریز میں ہوگی۔

سوات (نمائند ہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ہدایات پر کالام میں منعقدہ 13ویں سنو جیپ ریس  اتوار کے دن  شاہی گراؤنڈ کالام میں منعقد ہوگی جس میں خواتین سمیت ماہر مرد ڈرائیورز بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی،اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، فرنٹیئر 4×4 کلب اور پاک آرمی کے اشتراک سے منعقدہ سنو جیپ ریس کیلئے پشاور سے جیپوں کاقافلہ کالام پہنچ گیاجہاں آج 4 مختلف کیٹیگریز میں ریس کا انعقاد ہوگا جس میں زیرہ ٹو 2500 سی سی، 2500 سی سی ٹواوپن، ونٹیج اور لیڈیز کیٹیگری شامل ہیں۔

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد صوبے میں موسم سرما میں سیاحت کا فروغ اورایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ اس سے قبل شندور ٹاپ پر بھی آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے کامیاب مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ کالام صوبے کے سیاحتی مقامات میں خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ موسم گرما کیساتھ ساتھ اب سیاح موسم سرمامیں بھی برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ان مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت کی کوششوں سے گزشتہ سال بھی 2 کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا ہے اور امسال بھی خیبرپختونخوا میں ریکارڈ سیاح آنے کی قوی امید ہے۔

chitraltimes kalam jeeb rally