آغا خان ایجوکیشن سروس کے انٹرنل اڈیٹر صاحب حسین کو کنٹری ہیڈ کے عہدے پر ترقی دید ی گئی
چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے ساتھ منسلک انٹرنل آڈیٹر صاحب حسین کو انٹرنل آڈٹ آغا خان ایجوکشن سروس پاکستان کے کنٹری ہیڈ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے،جبکہ اس سے قبل وہ اے۔کے۔ای۔ایس۔پی کے ساتھ انٹرم ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔؎
صاحب حسین پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہوا ہے، اور منیجمنٹ، کنسٹرکشن اور سوشل آڈٹ میں سرٹیفائیڈ ہے، وہ آغا خان ایجوکیشن سروس کے ساتھ 2008 سے وابستہ ہے ، وہ اپنے کیرئیر کا آغاز عسکری بینک کے ساتھ بطور کریڈٹ اینالسٹ کیاتھا، جس کے بعد آغا خان گرانٹس اور ریویو بورڈ فارپاکستان کے ساتھ بھی بطور اڈٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صاحب حسین مشرقی افریقہ، وسطی ایشیا اور افغانستان میں آغا خان اسکولوں کے لیے بین الاقوامی اسائنمنٹس پر بھی کام کیا ہے،
یادرہے کہ صاحب حسین کا تعلق مستوج خاص سے ہے وہ ریٹائرڈ حوالدار صاحب الجان کے فرزند ارجمند اورمائیکروفنانس بینک کے (ر) ریجنل ہیڈ امیر والی کے بھتیجا ہے، صاحب حسین اپنے ادارے میں انتہائی محنتی، قابل اوراپنے کام کے ساتھ انتہائی مخلص جانے جاتے ہیں وہ چترال سے پہلی شخصیت ہیں کہ جنھیں اس اہم عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔