The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلع دیرلوئیرمیں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا

Chitral Times

ضلع دیرلوئیرمیں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا

ضلع دیرلوئیرمیں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا

ضلع دیرلوئیرمیں کوٹوپن بجلی منصوبہ رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردے گا
منصوبے سے 40.8میگاواٹ سستی بجلی پیداہوگی، سالانہ1ارب روپے سے زائدکی آمدن متوقع
منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا،معاون خصوصی توانائی طارق سدوزئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواکے ضلع دیرلوئرمیں کوٹوپن بجلی گھر کی تعمیرآخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ رواں سال منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد 40.8میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی جس سے صوبے کو سالانہ 1.7ارب روپے سے زائدآمدن ہوگی اورصوبے میں روزگارکے نئے مواقع پیداہونگے۔منصوبے سے پیداہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے سے ملک میں بجلی بحران پر قابوپانے مددملے گی۔کوٹوپن بجلی منصوبے کی بروقت تکمیل ہی صوبے کے عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی اور معیشت کو استحکام ملے گا۔ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی طارق محمودسدوزئی نے کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی جگہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

طارق محمودسدوزئی نے منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔منصوبے پر کام کی پیشرفت کے بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹرسلطان روم نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ Covid-19ایمرجنسی کے دوران منصوبے کے لئے مشینری لانابھی مشکل ثابت ہوا جس کے باعث منصوبہ معمولی تاخیرکاشکار ہوا۔

اس موقع پرمعاون خصوصی نے منصوبے پر کام کی رفتارپراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو خبردارکیاکہ منصوبے پر کام کی رفتارمزیدتیزکی جائے تاکہ باقی ماندہ کام کی بروقت تکمیل سے منصوبے کے فوائدسے عوام جلد مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا جس سے صوبے کوسالانہ اربوں روپے کی آمدن کے ساتھ ساتھ روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔بعدازاں معاون خصوصی طارق سدوزئی نے ملاکنڈتھری پن بجلی گھر کا بھی معائنہ کیا
جہاں ریزیڈنٹ انجینئرفواد خان نے انہیں بریفنگ دی۔

chiraltimes KP Advisor to CM Energy Power visit koto power plan