خیبرپختونخوا شمالی جماعت اسلامی پاکستان کی ناظمہ عائشہ سید ودیگرکا چترال کا دورہ، مختلف پروگرامات میں شرکت
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا شمالی جماعت اسلامی پاکستان کی ناظمہ عائشہ سید اور نائب ناظمہ رخسانہ جہانگیر نے چترال کا دورہ کیا، دورے کا مقصد تھا تنظیم نو سے ملاقات اور تربیت اراکین تھا، دورے کا پہلا پروگرام جامعہ المحصنات گولدور چترال میں اجتماع ارکان و امیدوران اور انکی تربیت سے ہوا۔۔پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔بعد ازان حمد ونعت اور درس قران بھی پیش کیا گیا۔اراکین کی تربیت کے لیے ایک موثر ورکشاپ کروایا گیا جس کا عنوان تھا “دعوت سے تنظیم تک”اس میں ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا جس سے ایک مضبوط نظم تشکیل پاتی ہے۔۔۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ سید نے کہا کہ ہمارا کام دعوت الی اللہ اور اقامت دیں کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔اراکین کو اپنی ذمہ داری سمجھ لینی چاہیے کہ اس کا مقصد حیات کیا ہے۔اس کے رب نے اسے کس مقصد کے لیے زمین میں بھیجا ہے۔؟ہماری کوشش ایک مکمل اسلامی نظام کا قیام عمل میں لانا ہے نہ کہ پیوند کاری کرنی ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا مودودی رحمہ اللہ علیہ نے اسلامی تحریکوں کے ہونے کے باوجود جماعت اسلامی کو اس لیے بنایا تھا کہ دین کی دعوت گھر گھر پہنچے۔۔دین اسلام کو مسجد و مدارسِ سے نکال کر عام کیا جائے۔تاکہ ہر گھر سے علم کی روشنی پھوٹے۔۔۔
نائب ناظمہ رخسانہ جہانگیر نے شرکاء سے اپنی خطاب میں کہا کہ اج ہم نے ایسے بتوں کو اپنا خدا بنائے ہوئے ہیں جنھوں نے ہمیں دعوت کا کام کرنے سے روکے ہوئے ہیں۔جب تک ہم ان بتوں کو توڑیں گے نہیں۔دعوت کا کام کرتے ہوئے مصائب وآلام سہیں گے نہیں اس تنظیم کو پھیلا نہیں سکتے اور نہ ہی اللہ کے دین کی دعوت کو اگے پھیلا سکتے ہیں۔اس کے لیے ہمیں اپنے کردار میں،گفتار میں نبی اور اصحاب کے اوصاف اپنانے ہوں گے۔خود کو اور اپنے اہل خانہ کو رب کی بندگی میں دینا ہوگا۔پروگرام سے مستفیض ہوتے ہوئے شرکاء اپنے اپ کو جماعت سے جوڑے رکھنے اور نظم کی اطاعت کا عہد کیا۔پروگرام کا اختتام ملک کی سالمیت اور نو منتخب ذمہ داران کی استقامت کے لیے دعا کے ساتھ ہوا
