The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں پہلی مرتبہ شندور کے مقام پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد، فائنل مقابلے 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونگے، زاہد چن زیب

Chitral Times

چترال میں پہلی مرتبہ شندور کے مقام پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد، فائنل مقابلے 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونگے، زاہد چن زیب

چترال میں پہلی مرتبہ شندور کے مقام پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد، فائنل مقابلے 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونگے، زاہد چن زیب

چترال میں پہلی مرتبہ شندور کے مقام پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد، فائنل مقابلے 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونگے، زاہد چن زیب

 مقابلوں میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 100 سے زائدمرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں، پہلے مرحلے میں تربیتی سیشنز اور فائنل مقابلے 28 دسمبر کو شندور ٹاپ پر منجمد جھیل پر ہونگے، مشیر سیاحت و ثقافت

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب کی ہدایات پر وادی اپرچترال میں ہرچین کے مقام پر شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ مقابلوں میں پہلے مرحلے میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں۔ جن میں مابین پہلے روزمختلف تربیتی سیشنز کا ہرچین میں انعقاد کیا گیا۔ شندور ونٹر سپورٹس چیلنج مقابلے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ونٹر سپورٹس فیڈریشن، چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے جارہے ہیں۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے ونٹر سپورٹس مقابلوں کا آغاز کیا ہے۔ شندور گراؤنڈ موسم گرما میں صرف شندور پولو فیسٹیول کیلئے بین الاقوامی سطح پر جانا جاتا ہے تاہم صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم سرما میں شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ شندور گراؤنڈ پورا سیزن سیاحت کے فروغ کیلئے جانا جائے۔

شندور آئس سپورٹس مقابلوں میں 45 سے زائد خواتین کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ پہلی بارچترال کی مختلف وادیوں گبورگرم چشمہ، کیلاش، مداقلشت،بونی،پرواک، یارخونلشٹ، ہرچین اور دیگر علاقوں سے 100 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان کھلاڑیوں کیلئے ہرچین میں تربیتی سیشنز رکھے گئے ہیں جس کے بعد ان کے مابین آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے میچز منعقد کئے جائینگے جن سے فائنل ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ جس کے دوسرے مرحلے میں شندور ٹاپ پر 28 دسمبر کو فائنل میچز میں یہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے نہ صرف انہیں ونٹر سپورٹس سامان فراہم کررہا ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کیلئے تربیتی سیشنز اور گیمز کا بھی باقاعدگی سے انعقاد کرتا رہا ہے۔

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 1

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 2

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 6

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 5

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 4

chitraltimes kpcta shandur ice sports festival upper chitral 3