The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 23 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں 30.3 ارب جاری کر دئیے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Chitral Times

صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا نے دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں مارچ 2024 سے 24 دسمبر 2024 تک 30.3 ارب جاری کر دئیے ہیں اور صحت کارڈ کیلئے موجود حکومت کے نو ماہ میں ریکارڈ ادائیگی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صحت کارڈ فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر بند کیا تھا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا نے دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔