The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر کے گرجاگھروں کے لئے چار کروڑ روپے بطور تحفہ خصوصی گرانٹ کی فراہمی کا اعلان

Chitral Times

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر کے گرجا گھروں کے لیے چار کروڑ رروپے بطور تحفہ خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد گرجا گھروں کو چیکس حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی کے اعلان کے مطابق کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم کل 80 چرچز کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے تاکہ مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات کے لئے اچھے انتظامات کرسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ، ان کے جان و مال اور حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کرم کے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) کرم کے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے ذریعے پیر کے روز کل 248 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 33 افراد کو ٹل منتقل کیا گیا، دوسری پرواز سے 34 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ تیسری پرواز میں 33 افراد کو پاراچنار سے ٹل منتقل کیا گیا۔ اسی طرح چوتھی پرواز کے ذریعے ایک ڈیڈ باڈی کو ٹل سے تری منگل منتقل کیا گیا، پانچویں پرواز میں 37 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو تری منگل سے پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ چھٹی پرواز میں 38 افراد کو پاراچنار سے ٹل پہنچایا گیا۔ ساتویں پرواز کے ذریعے 35 افراد کو ٹل سے پاراچنار پہنچایا گیا جبکہ آخری پرواز پاراچنار سے پشاور تک ہوئی جس میں چھ افراد کو پشاور منتقل کیا گیا۔ ان افراد میں بچے، بوڑھے، خواتین، مریض اور طلبہ شامل تھے۔ اسی طرح گزشتہ تین دونوں کے دوران صوبائی حکومت کے ہیلی سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 468 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔