خیبرپختونخوا کے وزیربرائے تعلیم فیصل خان ترکئی چترال پہنچ گئےہیں، کل اپرچترال کا دورہ کرینگے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سرکاری دورے پر چترال پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھ ممبر صوبائی اسمبلی مرتضیٰ خان ترکئی بھی موجود ہیں، اتوار کے روز دروش پہنچنے پر صدر ایپٹا افتخار احمد و دیگر نے ان کا استقبال کیا، صوبائی وزیرایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کل اپر چترال کا دورہ کرینگے، جس کے استقبال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان متحرک ہیں،پی ٹی آئی اپرچترال کے ترجمان افگن رضا کے مطابق کل پیر کے دن لوئیر اور اپرچترال کے باونڈری کھونگیر دیرو بوخت کے مقام پر ان کاشاندار استقبال کیاجائیگا، صو بائی وزیر تعلیم اپر چترال میں ریشن، چرون اور کوشٹ سکول کا دورہ کرینگے، اگلے روزہ یعنی 17 دسمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں پارٹی ورکرز اور مجمع سے مفصل گفگتو کریں گئے اور ان کو اس پروگرام میں سپاس نامہ بھی پیش کیا جاۓ گا۔ ضلعی ترجمان نے اپرچترال کے مختلف مکاتب فکر سے مہمان کی استقبال کے لئے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام کسی بھی سیاسی اختلافات سے بالا تر ہوکر مہمان کی حسب روایت استقبال کرینگے۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی و ایم پی اے اپر چترال ثریا بی بی، تحصل چیرمینان، پارٹی لیڈرشپ بھی مہمانوں کا استقبال کریں گئے۔

