The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یو این ڈی پی کے زیراہتمام  موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اگہی ورکشاپ کا انعقاد 

Chitral Times

یو این ڈی پی کے زیراہتمام  موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اگہی ورکشاپ کا انعقاد 

یو این ڈی پی کے زیراہتمام  موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اگہی ورکشاپ کا انعقاد 

یو این ڈی پی کے زیراہتمام  موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اگہی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) نے سوات میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یو این ڈی پی کے “اسکیلنگ اپ آف گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ رسک ریڈکشن ان نادرن پاکستان پروجیکٹ (GLOF-II)” کے تحت سوات میں ایک ڈویژنل سطح کی اسٹیک ہولڈرز کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرم کا مقصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مواصلات اور ہم آہنگی کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ورکشاپ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، آن فارم واٹر مینجمنٹ، کلائمیٹ چینج، فاریسٹری، انوائرمنٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، سائل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور اپر و لوئر چترال، اپر دیر اور سوات کے کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد ان وادیوں میں منصوبے کے نفاذ میں شامل اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا تھا جبکہ خیبر پختونخوا کے چار اضلاع سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران کو موقع فراہم کیا گیاکہ وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں، خدشات کا اظہار کریں، اور اپنے تجربات شیئر کریں۔

ان مباحثوں کے نتیجے میں مواصلات اور ہم آہنگی کے اہم چیلنجز کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کیلئے قابل عمل حکمت عملی تیار کی گئی۔اس موقع پر راشدہ خانم جسکا تعلق اپر چترال کے علاقے ریشون سے تھا نے بتایا کہ”یہ ورکشاپ نہ صرف مختلف اضلاع کے کمیونٹی ممبران کو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ ہمیں خیالات، خدشات، اور سیکھے گئے سبق کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ حکومت کے عہدیداروں کو ہمارے خدشات کو دلچسپی سے سنتے اور ان کے حل کے لیے عزم کا اظہار کرتے دیکھنا واقعی حوصلہ افزا تھا۔”یو این ڈی پی کا GLOF-II پروجیکٹ گلگت بلتستان کی 16 وادیوں اور خیبر پختونخوا کی 8 وادیوں میں کام کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ کمیونٹیز کو گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈز (GLOFs) اور موسمیاتی تبدیلی کے دیگر اثرات کے ساتھ وابستہ خطرات کی نشاندہی اور ان کے انتظام کے لیے بااختیار بناتا ہے، عوامی خدمات کو مضبوط بناتا ہے تاکہ GLOFs سے منسلک خطرات کو کم کیا جا سکے، اور کمیونٹیز کی آفات کی تیاری اور ردعمل کو بہتر بناتا ہے۔

یہ پروجیکٹ پروجیکٹ ایریاز میں پائیدار روزگار کے اختیارات کی ترقی کو بھی فروغ دیتا ہے، خاص طور پر خواتین کی شرکت پر زور دیتے ہوئے تاکہ خوراک کی سلامتی اور روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔

chitraltimes glof II project workshop swat4 chitraltimes glof II project workshop swat7 chitraltimes glof II project workshop swat1