The Voice of Chitral since 2004
Monday, 21 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اپر چترال پولیس کی اوور لوڈیڈ گاڑیوں کےخلاف کاروائی ، سوشل میڈیا پروائرل تصویر پر ایکشن ، بھاری جرمانہ

Chitral Times

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ضلعی پولیس سربراہ چترال اپر کی ہدایت پر، ڈی ایس پی  ہیڈکوارٹرز کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک وارڈنز اپنی ٹیم کے ہمراہ متعدد اوور لوڈیڈ گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانے عائد کئے اور آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر ، جس میں فلائنگ کوچ کے اوپر ایک رکشا انتہائی پُر خطر انداز میں لدھی ہوئی تھی، مذکورہ واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چترال اپر محمد عتیق شاہ کی ہدایت پر انچارج ٹریفک عطاء الرحمن پشاور سے اپر چترال آنے والی مذکورہ فلائنگ کوچ کو روک لیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کر لی۔

اِس موقع پر ڈی پی او چترال اپر نے کہا کہ اس طرح کی غفلت اور لاپرواہی کبھی بھی برداشت نہیں کی جائے گی جہاں پر عوام کی جان ومال کو خطرہ لاحق ہو۔
اِس ضمن میں لاپرواہی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں رکھی جائے گی بلکہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

chitraltimes upper chitral police action against over loaded vehicle flyingcoach 2 chitraltimes upper chitral police action against over loaded vehicle flyingcoach 3

chitraltimes upper chitral police action against over loaded vehicle flyingcoach 1