The Voice of Chitral since 2004
Monday, 2 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

متاثرین اراضی کو ادائیگی نہ ہونے کیصورت میں گلگت شندور روڈ پر کام کرنے نہیں دیا جائیگا، کمیٹی آن گلگت شندور روڈ غذر خاص کے اجلاس میں فیصلہ

Chitral Times

غذر( چترال ٹائمزرپورٹ) کمیٹی آن گلگت شندور روڈ غذر خاص کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ دن یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اس بات کی نشاندھی کی گئی کہ جون 2024 کو چیف سکریٹری گلگت بلتستان کے ساتھ تحصیل پھنڈر کے عمائدین کی ضلع غذر کی انتظامیہ کی موجودگی میں ملاقات ہوئی تھی جس میں چیف سکریٹری نے کہا تھا کہ تحصیل پھنڈر کے متاثرین اراضی کو یکم اکتوبر 2024ء تک معاوضہ ادا ہونا چاہیے ورنہ این ایچ اے یہاں سے اپنا بوریا بستر گول کرے۔

چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی اس یقین دھانی کے باوجود ابھی تک گلگت شندور روڈ کے متاثرین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ چیف سکریٹری کے یقین دھانی کے بعد متعدد بار ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو یقین دھانی کرائی لیکن وہ سب لالی پاپ ثابت ہوئے۔

کمیٹی آن گلگت شندور روڈ غذر خاص نے ضلعی انتظامیہ کے اس بد عہدی پر افسوس کا اظہار کیا اور بار بار کی وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

لہذا کمیٹی آن گلگت شندور روڈ غذر نے جلد پھنڈر سے لے کر بارست تک بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اور فیصلہ کیا ہے کہ بیغیر معاوضے کے ائندہ کسی کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔