The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تجاریونین چترال کے انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوں گے، صدارت کے لئے تین امیدواران چارویلو نوراحمد خان ، کفایت اللہ اور انجینئرفتح الرحمن مد مقابل ہیں 

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجاریونین چترال کے گرما گرم انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوں گے جس کی نگرانی اور انتظامات میں تجاریونین کی عبوری کابینہ کو چترال پریس کلب کی معاونت حاصل ہے۔ الیکشن میں تین پینلز حصہ لے رہے ہیں جن میں چارویلو نور احمد خان کی تاجر اتحاد پینل، کفایت اللہ کی متحدہ تاجر پینل اور انجینئر فتح الرحمن کی یوتھ یونائٹڈ پینل شامل ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری انتخابی مہم منگل کے روز اپنی احتتام کو پہنچ گئی جس کے دوران چترال شہر میں واقع مختلف بازاروں اور شاپنگ سنٹروں میں الیکشن مہم چلانے والوں نے رونق پیدا کردی تھی جبکہ جگہ جگہ پوسٹروں اور بینروں نے بھی ایک خوب صورت سماں پیدا کردیا ہے۔

تجاریونین کے عبوری صدر فضل واحد نے میڈیا کو بتایاکہ پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوگا جس کے لئے تاجر حضرات کو ان کے دکانوں میں ہی ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے 16ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم کو مختلف بازار تفویض کئے گئے ہیں جہاں جاکر وہ ووٹروں کو بیلٹ پیپر جاری کرکے ان سے موقع پر وصول بھی کریں گے جبکہ تینوں پینلوں کے پولنگ ایجنٹ بھی اس ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع کرکے نتائج مرتب کرکے اعلا ن کیاجائے گا۔ انہوں نے الیکشن کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنے پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Kifayat charvalu noor ahmad eng fathur rehman tujjar union presidential candidates