The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا

Chitral Times

پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا

پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا

پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے۔ ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ پارٹی قیادت اور سینیئر رہنماوں نے احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی۔ارکان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصر

پشاور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ہے، ہمارا مطالبہ ہے سابق وزیرِ اعظم سے ان کے ڈاکٹر کی ملاقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے جاری کاروائیاں غیر قانونی ہیں، آئینی ترمیم کے لیے ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ان کے اہل خانہ پر تشدد کیا جا رہا ہے۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کے گھر والوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آئینی ترمیم اس طرح پاس کرانی ہے تو پھر حکومت کو شرم آنی چاہیے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا ایسی جمہوریت ہوتی ہے، ارکان کو اغواء کیا جاتا ہے، ہم اس طرح آئینی ترمیم کے بالکل خلاف ہیں اور مزاحمت کریں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم قانون کے مطابق پاس کرانی ہے تو پھر مشاورت ہو، ممکن ہے ہم سپورٹ کریں یا اختلاف کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی ان کارروائیوں کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں چلے گئے ہیں، یہ کارروائیاں بند کی جائیں اور قانون کے مطابق ترمیم لائی جائے۔

پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے: لیاقت بلوچ

کراچی( چترال ٹائمزرپورٹ)نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن ہے، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔