The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی

Chitral Times

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی

پشاور(سی ایم لنکس) صوبائی حکومت نے پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاری مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ 2017میں ترمیم کرکے آج صوبائی کابینہ میں پیش کیاجائے گا، ایکٹ میں ترمیم کرکے آئی جی کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے 2017میں اپنیاختیارات آئی جی کوتفویض کئے تھے۔حکام کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھناچاہتے ہیں، حکومتی ارکان نے9مئی سمیت دیگرایشو پر پولیس اختیارات کو اسمبلی میں تنقید کانشانہ بنایاتھا،اختیارات میں کمی کرکے آئی جی کے تمام بڑے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہونگے۔حکام کے مطابق پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

ایک اور آئی پی پی معاہدہ قبل ازوقت ختم کرنے پر تیار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)بجلی معاہدوں سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں لال پیر پاور کمپنی کے بعد حب پاور کمپنی بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے۔دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔لال پیر پاور پلانٹ 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا حامل پاور پلانٹ ہے۔ لال پیر پاور کمپنی اور حب پاور کمپنی نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خطوط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ لال پیر پاور اور حب پاور کے بجلی معاہدے 2027 میں ختم ہو رہے ہیں۔