The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال پولو گراونڈ میں سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت 

Chitral Times

چترال پولو گراونڈ میں سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت 

چترال پولو گراونڈ میں سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت 

چترال پولو گراونڈ میں سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ، ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید کی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پولو گراونڈ میں آج ہفتہ کے دن نماز عصر کے بعد سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا ہے جس میں چترال کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے فرزندان توحید بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔ ا جتماع کے لئے پولوگراونڈ میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جن میں طعام وقیام سے لے کر وضو تک کی سہولیات کے انتظامات شامل ہیں۔ پولوگراونڈ کو جامع مسجد سے متصل کرکے مرکزی پنڈال میں تبدیل کردیا گیا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شامیانے لگائے گئے ہیں جبکہ فرش پر چٹائی اور دریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔پنڈال کی سجاوٹ جاری ہے جہاں مختلف علاقوں سے تبلیغی حضرات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جویہاں پہنچ کر اپنے لئے جگہ مختص کررہے ہیں۔ پنڈا ل کے اندر ایک روح پرور منظر دیکھائی دے رہا ہے جہاں موجود لوگ ذکر الٰہی میں مشغول ہیں جبکہ پنڈال میں قیام کرکے بیان سننے والے قریبی مسجد المعروف مرکز مسجد میں نماز پنچگانہ کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔ بیان کے لئے پنڈال میں اسٹیج سجایا گیا ہے۔ انتظامات میں مدد دینے والے ایک تبلیغی حضرت کا کہنا تھاکہ تبلیغی حضرات کی آمد کا سلسلہ نماز عصر تک مکمل ہوجائے گا۔

اجتما ع کے شرکاء کے کھانے پینے کے لئے جنالی کے ژانگ بازار سائیڈ پرانتظام کیا گیا ہے جس میں کھانے پکانے اور اس کی تقسیم کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں جن میں کیش کی وصولی کے لئے ٹکٹ کاونٹر، لنگر خانہ اور کھانے کے لئے فرشی انتظامات شامل ہیں۔ طعام کے انتظام کا ایک ذمہ دار شیح فضل واحد نے پریس کلب ٹی وی کوبتایاکہ کھانے کا نرخ انتہائی مناسب مقررکیا گیا ہے جہاں ایک درمیانہ ٹرے میں چاول 100روپے گوشت کا سالن 100اور دال اورسبزی کا سالن کی قیمت 50روپے مقرر ہے جبکہ روٹی کی قیمت 30روپے ہے۔

اجتماع میں مختلف اشیاء کا اسٹال بھی سجائے گئے ہیں جوکہ پنڈال سے فاصلے پر واقع ہیں جبکہ وضو کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں وضو گاہیں اور وافر تعداد میں دستیاب ہیں۔ پولو گراونڈ گیٹ سے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جوصرف پیدل چلنے والوں کے لئے کھلی ہے۔ دریں اثناء تبلیغی اجتماع کی وجہ سے چترال بازار اور مضافات میں گہماگہمی میں زبردست اضافہ ہوگیا اور شہر کی رونقین بڑھ گئی ہیں اور بازار میں اشیاء خوردونوش کی اسٹالوں اور ریسٹورانوں میں رش معمول سے ذیادہ ہے۔دریں اثنا ایس پی انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اجتماع کے زمہ داروں سے ملاقات کی اور ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں خصوصا ٹریفک وارڈن کو خصوصی ہدایت دی۔

chitraltimes tablighi ijtimagh polo ground chitral

chitraltimes tablighi ijtimagh chitral sp visit 1