The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم – ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس

Chitral Times

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم – ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم – ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم – ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کاکہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم کردیاگیا ہے۔ایک بیان میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر شہریوں کا مشکور ہوں، پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے ہم نے بطور چیلنج قبول کیا، ہمارے پاس پرنٹنگ کے حوالے سے وسائل محدود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یومیہ 65 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23 ہزار یومیہ ہو رہی تھی، انشاء اللہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے، نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجراء کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا، ہم نے بڑے شہروں میں پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہوتا ہے۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیگ لاک ختم کر دیا گیا، بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹا دیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو 24 ہزار سے زائد پاسپورٹس ڈیلیور کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمت عملی کے تحت بڑے شہروں کے بعد اب چھوٹے شہروں پر فوکس کر رہے ہیں۔مصطفی جمال کاکہنا تھا کہ آفس ری ویمپنگ پراسس میں ہونے کی وجہ سے اجراء میں تاخیر کا سامنا رہا، اب پاسپورٹ آفس کا نیا ڈیش بورڈ اور نئے پرنٹرز منگوائے جا رہے ہیں، نئے پرنٹرز کی خریداری کا سارا عمل مکمل ہوچکا، ڈیلیوری کا انتظار ہے۔

عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پشاور(سی ایم لنکس) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط کے ذریعے عدالتی فیصلے پر مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔ 2 صفحات پر مشتمل خط میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا۔خط کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا۔عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جس پارٹی کا حق بنتا ہے اسے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔