The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بونی اپر چترال میں یونین کونسل کھوت، تریچ، اور لاسپور سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ریسورس پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Chitral Times

بونی اپر چترال میں یونین کونسل کھوت، تریچ، اور لاسپور سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ریسورس پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بونی اپر چترال میں یونین کونسل کھوت، تریچ، اور لاسپور سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ریسورس پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہیڈز اور ہجرہ آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک اور پی پی اے ایف کے مالی معاونت سے بونی اپر چترال میں یونین کونسل کھوت، تریچ، اور لاسپور سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ریسورس پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کی مالی معاونت سے تریچ، کھوت اور لاسپور یونین کونسل میں جاری بحالی کے پروجیکٹ کے حوالے سے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی (HEADS) اور ہجرہ ویلیج سپورٹ آرگنائزیشن ( HUJRA VSO) کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ ورکشاپ کا پہلا مرحلہ 11 ستمبر سے 13 ستمبر تک اور دوسرا مرحلہ 16 ستمبر سے 18 ستمبر تک جاری رہا۔

ورکشاپ کا مقصد ادارے کے اسٹاف اور کمیونٹی ریسورس پرسنز (CRPs) کی تربیت کرنا تھا تاکہ وہ قدرتی آفات کے دوران مؤثر اقدامات کر سکیں اور مقامی لوگوں کو اس قابل بنا سکیں کہ قدرتی آفات کے منفی اثرات کم سے کم ہو سکیں۔ اس تربیت میں یونین کونسل کھوت، تریچ، اور لاسپور سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ریسورس پرسنز شامل تھے۔ ورکشاپ کے دوران سوشل موبیلائزیشن، اسکول بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (SBDRM)، ہیلتھ بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ(HBDRM)، کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (CBDRM) اور جی بی وی (Gender-Based Violence) پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پروگرام میں قدرتی آفات کے دوران پیش آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے اور آفات کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے عملی مشقیں بھی کی گئیں، اور فرسٹ ایڈ کے طریقہ کار کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر اپر چترال کے اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر (DDMO) یونس خان، پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان، اور ریسکیو 1122 کے انچارج امجد حسین نے شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام کو سراہا اور اپنے اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں کمیونٹی ریسورس پرسنز کو تعریفی اسناد دی گئیں، جبکہ HEADS اور HUJRA کے پروجیکٹ مینیجرز احمد فدا اور اکرام اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 4

chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 3 first aid chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 3 chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 5

chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 2

chitraltimes hujra and ppaf workshop in upper chitral 3 first aid booni