The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پرصوبے میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کےلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلیٰ پالیسی آفس نے باضابطہ کام شروع کردیا 

Chitral Times

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پرصوبے میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کےلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلیٰ پالیسی آفس نے باضابطہ کام شروع کردیا 

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پرصوبے میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کےلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلیٰ پالیسی آفس نے باضابطہ کام شروع کردیا 

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پرصوبے میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کےلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم وزیراعلیٰ پالیسی آفس نے باضابطہ کام شروع کردیا

؎

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پرصوبے میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کےلئے ایک اہم اقدام کے طور پر پالیسی آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میںقائم وزیراعلیٰ پالیسی آفس نے باضابطہ کام شروع کردیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پالیسی آفس کاافتتاح کر دیا۔متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو پالیسی آفس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پالیسی آفس صوبے میں طرز حکمرانی کی بہتری اور پالیسی سازی کےلئے ایک تھنک تیٹک کے طور پر کام کرے گا۔ پالیسی آفس صوبے کے سماجی و اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کےلئے حقائق پر مبنی جدید انداز کے حل تجویز کرے گااور یہ آفس وزیراعلیٰ کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ یہ آفس وزیراعلیٰ کے جاری کردہ احکامات اور کابینہ کے فیصلو ں پر عملدرآمد پر پیشرفت کی کڑی نگرانی کرے گا۔ یہ آفس صحت، تعلیم، سماجی تحفظ ، ماس ٹرانزٹ، موسمیات، زراعت اور روزگار کے مواقع جیسے ترجیحی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا۔ پالیسی آفس ان شعبوں میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کےلئے اکیڈیمی اور مارکیٹ کے ساتھ روابط کے علاوہ حکومتی کے جملہ امور کا ڈیٹا بھی جمع کرے گااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پالیسی آفس کے قیام کو صوبائی حکومت کے پالیسی ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی آفس مختلف شعبوں کےلئے پالیسی سازے کے علاوہ ان پالیسیوں پرمقررہ ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، جس سے صوبے میں طرز حکمرانی میں واضح بہتری آئے گی اور یہ آفس سرکاری محکموں اور اکیڈیما کے درمیان مربوط روابط قائم کرے گا اور سرکاری محکموں کے کام کے انداز میں جدت اور فیصلوں پر عملدرآمد میں تیز ی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں پالیسیاں تو بنتی ہیں اور فیصلے بھی ہوتا ہےں لیکن عملدرآمدنہیں ہوتا،اس پالیسی آفس کے قیام کا مقصد پالیسیوں اور فیصلوں کو من و عن عملی جامہ پہنانا ہے،جس کے نتیجے میں نہ صرف مسائل کا جدید انداز میں حل نکالا جائے گا بلکہ تیز رفتار عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا سن کر انہیں صدمہ ہوا اور وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے مردان میں مکان میں آگ لگنے سے پانچ افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔