The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبارلگادیئے،  بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری 

Chitral Times

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبارلگادیئے،  بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری 

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبارلگادیئے،  بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری 

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبارلگادیئے،  بعض مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام سب تحصیل موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، کھلی کچہری حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، موڑکہو/تورکہو لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی نمائندے، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سب تحصیل موڑکہو کے جملہ عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور باری باری اپنے مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو درپیش بعض مسائل موقع پر حل کئے جبکہ ٹھوس اور حل طلب مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی یقین دیہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں سے منسلک جملہ مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔

کھلی کچہری کے آغاز میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے ,جن میں موڑکھو سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات اور سڑک کی پختہ گی, علاقہ موڑکھو کے لیے تعینات افسران کا ہیڈکواٹر موڑکھو میں رہ کر عوامی خدمات سرانجام دینا,چرون زوندرانگرام روڈ سیر کے مقام پر سیلائڈنگ کا مسلہ حل کرکے روڈ کو ہمیشہ ٹریفک کے لیے کھلا رکھنا,موڑکھو کے لیے 1122سروس ہمیشہ فعال رکھنا,گورنمنٹ زنانہ ہائی سیکنڈری سکول میں اسٹاف کی کمی کا مسلہ حل کرنا موڑکھو وریجون ار ایچ سی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کا مسلہ حل کرنا موڑکھو سہت روڈ میں روکاوٹوں کو دور کرکے روڈ کی تعمیر کو مکمل کرنا کھیلوں کے سلسلے میں تفریح گاہ اور گراونڈ کا مطالبہ, سی اینڈ ڈبلیو کے کاموں کو موڑکھو میں فعال کرنا سی اینڈ ڈبلیو کے زمہ داراں کا موڑکھو میں رہ کر سڑکوں کا مسلہ حل کرنا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کرنا, ڈیزاسٹرکیمد میں موڑکھو روڈ میں کیے گئے اخراجات معلوم کرنا, پرائمری سکول اتھول کی عمارت کو سردیاں انے سے پہلے تعمیر کرنا۔ علاقے میں منشیات کی روک تھام اور خاتمے کے لیے کوشش کرنا و دیگر شامل تھے۔

مقررین میں سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب منیجر حمید جلال کونسلر سلطان حسیں شاہ منیجر ظہیرالدین کونسلر ظفرحسین شاہ کونسلر ضیا الدین سماجی شخصیت شیرحسین سوشل ورکر امین اللہ سماجی شخصیت عبدالحسیں۔چیرمین عبدالرفیع سماجی شخصیت اعجاز الرحمن سماجی شخصیت عبدالمجید سالیم رائیس ودیگر نے خطاب کیا اور علاقے کی مسائل سے اگاہ کیا۔
بعد میں ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر وریجون میں موجود دفاتر اور دفتری ایریاکا وزیٹ کیا علاقہ موڑکھو کی وزٹ اور کھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی عوام سے مشفقانہ رویے کی عوام میں بڑی پزیرائی ہوئی۔

chitraltimes upper chitral dc khule kachehre mulkhow 4

chitraltimes upper chitral dc khule kachehre mulkhow 2 chitraltimes upper chitral dc khule kachehre mulkhow 5 chitraltimes upper chitral dc khule kachehre mulkhow 1

chitraltimes dc upper chitral mulkhow khule kachehre warijun